ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتی ہیں جہاں مداح انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کوئن کے نام سے مشہوراداکارہ کنگنا رناوت ایسا کوئی بھی موقع نہیں جانے دیتیں جب ان پرتنقید کے دروازے نہ کھولیں جائیں۔ اداکارہ کبھی اپنے بیانات، کبھی فلموں میں ادا کیے جانے والے کردار تو کبھی دوسروں پرتنقید کرکے متعدد بارتنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔
اب اداکارہ کواس وقت سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ پرموجود تھیں اورانہوں نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کنگنا رناوت پر گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی
نہ صرف یہ بلکہ اداکارہ فوٹوگرافرزکو وکٹری کے ایسے پوزدے رہی تھیں کہ جیسے وہ کوئی جنگ فتح کرکے آئی ہوں۔
صارفین نے ان کے اسٹائل پرکہا کہ ’واہ نوماسک نوانٹری کو کیا اگنورکیا گیا ہے، یہ نا انصافی ہے‘ ایک اورنے کہا کہ ’‘ یہ کوئی مہارانی ہیں جو ماسک نہیں لگارہی ہیں‘ جب کہ ایک اورنے کہا کہ ’یہ جیت کا نشان کیوں بنارہی ہیں۔‘
The post کنگنا رناوت کو ماسک نہ لگانے پر مداحوں نے آڑھے ہاتھوں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3F5wcdZ
0 comments:
Post a Comment