Ads

جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیار

 پشاور: کے پی کے حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا۔ مجوزہ بل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا۔ بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اورمانیٹرنگ کرنا ہوگی اورگواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔

مجوزہ بل کے مطابق یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکورٹی کا تعین کرے گا۔ گواہ کی جان ومال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا ۔ گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کے ذمہ داری ہوگی۔

The post جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38I3zo8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment