Ads

صوابی میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مشہور پشتو گلوکار جاں بحق

 پشاور: مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی کے مطابق نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کفایت شاہ کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

The post صوابی میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مشہور پشتو گلوکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WJDO4P
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment