کراچی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی جسے پاکستان نے ایک ذمہ دار اور معاملہ فہم ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قبول کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں آج جی-20 ممالک کت سربراہان کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی ویراعظم کو اٹلی جانا تھا جس کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرنا ناگزیر تھا۔
بھارتی وزیراعظم نے اٹلی جانے کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست کی تھی۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور معاملہ فہم پڑوسی ملک کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم مودی کو اجازت دیدی۔
پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے پر انڈین وزیراعظم کا بوئنگ طیارہ تھری ہنڈرڈ ای آر کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل ہوا اور تربت و پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر ایران ترکی کے راستے اٹلی پہنچا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یورپی ممالک کے دورے سے واپسی پر بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اپنے ملک جائیں گے۔ قبل ازیں بھارتی کمرشل طیاروں نے بھی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھیں۔
The post پاکستان کے مرہون منت نریندرمودی کی ’جی-20‘ اجلاس میں شرکت ممکن ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BwAsAl
0 comments:
Post a Comment