Ads

افریقی ملک یوگنڈا میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا کے ایک گاؤں میں پھل کی شکل کے بم سے 2 بچے کھیل رہے تھے جس کے دوران دھماکا گیا اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے گاؤں سیگالے میں دو بچوں کو ایک پھل کی شکل کا بم دیا گیا جس سے بچے فٹبال کھیل رہے تھے اور اس دوران کھلونا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک معذور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں ایک ہفتے میں تین دھماکے ہوچکے ہیں گزشتہ پیر بس میں دھماکے سے 2 افراد جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹ میں دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کہ ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

The post افریقی ملک یوگنڈا میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pUk3Uk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment