ممبئی: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں کی ہیروئن اور سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمیلا ماتونڈکر نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
ارمیلا ماتونڈکر نے بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور مجھ سے ان دونوں ملنے والے افراد فوری اپنا کووڈ-19 ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیوالی کے تہوار میں اپنا خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر فلم ’’جدائی‘‘، ’’رنگیلا‘‘، ’’جانم سمجھا کرو‘‘، ’’مست‘‘، ’’دل دلگی‘‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ارمیلا ماتونڈکر نے بالی وڈ کے علاوہ ملیالم اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے فلمیئر اور نندی سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ارمیلا نے خود کو پردے پر مخصوص انداز میں پیش کر کے تھوڑے ہی وقت میں مقبولیت حاصل کرلی۔
The post ارمیلا ماتونڈکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Bx4nbI
0 comments:
Post a Comment