دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سوریا کمار یادو کی جگہ ایشان کشان اور بھینشور کمار کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے چکا ہے جس کے بعد آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
The post بھارت نے 5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنالیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3boJG7f
0 comments:
Post a Comment