Ads

عالمی قوتیں موسمیاتی تبدیلی کیلیے ہمارے منظور شدہ فنڈز بحال کریں، طالبان

دوحہ: ترجمان طالبان سہیل شاہین نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے افغانستان کے لیے پہلے سے منظور شدہ فنڈز فوری پر فراہم کیا جائے۔

عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی قوتیں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں تاہم طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیے جانے پر افغانستان کی نمائندگی نہیں ہے۔

طالبان حکومت کے نامزد کردہ اقوام متحدہ کے مستقل مندوب سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ افغانستان کو خراب موسم کا سامنا ہے جس کو درست کرنے کے لیے بڑے کام کرنا ہوں گے۔

سہیل شاہین نے مزید لکھا کہ افغانستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے گرین کلائمنٹ فنڈ، یو این ڈی پی اور افغان ایڈ کی مالی اعانت سے مکمل ہونے ہیں۔ تعطل کے شکار ان منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کیا جانا چاہیئے۔

ترجمان طالبان نے یہ بھی لکھا کہ ان منصوبوں کی بحالی سے ایک طرف تو آب و ہوا کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری طرف روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ترجمان سہیل شاہین نے یقین دہانی کرائی کہ امارت اسلامیہ افغانستان این جی اوز اور خیراتی اداروں کو کام کرنے کے لیے تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سہیل شاہین نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ نے اب تک نمائندگی نہیں دی ہے جب کہ قانون کے تحت جس ملک میں جس کی حکومت ہوتی اس حکومت کے نامزد کردہ امیدوار کو قبول کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر 26 ویں عالمی کانفرنس گلاسکو میں ہو رہی ہے جس میں رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں تاہم طالبان حکومت کی نمائندگی نہیں ہے۔

The post عالمی قوتیں موسمیاتی تبدیلی کیلیے ہمارے منظور شدہ فنڈز بحال کریں، طالبان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vZGzMu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment