Ads

مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 1748 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 908روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت1200 روپے 27 پیسے پر مستحکم ہے۔

The post مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AfEtIY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment