Ads

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری

 کراچی: افراط زر میں اضافے اور دیگر بیرونی عوامل کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے جاری مذاکرات سے متعلق اضطراب، پینڈورا پیپرز اسکینڈل منظرعام پرآنے اور ستمبر میں افراط زر کی شرح 9 فیصد تک پہنچنے جیسےعوامل کے باعث انٹربینک بینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی۔

انٹربینک بینک مارکیٹ میں ڈالرمزید 32 پیسےاضافےسے 170روپے 79 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 172روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔

The post انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A9PvPF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment