Ads

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ احتجاج اور دھرنوں کیخلاف حکمت عملی پر غور

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا ہے جس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن حکومت سے کئے گئے معاہدے کے تحت اس وقت مریدکے میں موجود ہیں، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، دوسری جانب تاجروں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ احتجاج اور دھرنوں کیخلاف حکمت عملی پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZpI8al
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment