Ads

حکومت کا کالعدم تنظیم سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پنجاب میں امن وامان قائم کرنے اور کالعدم تنظیم سے نمٹنے  کے لیے پنجاب میں 60 روز کے لیے رینجرز تعینات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں سے 6 مرتبہ رابطے کیے،ان  کی قیادت سے کافی مذاکرات کیے لیکن اب یہ تنظیم عسکریت پسند ہوچکی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن وامان قائم کرنے کا اختیار 60 دن کے لیے رینجرز کے حوالے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کالعدم ٹی ایل پی سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو، پاکستان پر کافی دباؤ ہے۔ خدشہ ہےکہ کالعدم قراردی گئی تنظیم عالمی دہشت گردتنظیموں میں نہ آجائے، پھر ان کےکیسزہمارے بس میں نہیں ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ فرانس کاسفیرپاکستان میں نہیں ہے، فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔ کالعدم تنظیم نے راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا لیکن میں اپنے وعدے پر قائم ہوں یہ خاموشی سے واپس چلے جائیں۔ سادھوکی کے قریب اس تنظیم کے کارکنوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 70 سےزائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے : جو مظاہرین پرظلم کرے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، فضل الرحمان

شیخ رشید احمد نے مولانافضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  مولانافضل الرحمان صاحب، حکومت کہیں نہیں جارہی، ملک کی خاطر اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

The post حکومت کا کالعدم تنظیم سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Ck6HUw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment