Ads

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، پنڈورا لیکس سے پیدا صورتحال پر غور

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی اور پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں  پنڈورا پیرز میں شامل پاکستان شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا جب کہ کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، پنڈورا لیکس سے پیدا صورتحال پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Bcm6Wp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment