Ads

کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک

 کراچی: قذافی ٹاؤن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ کیا جا سکا۔

اتوارکی شب شاہ لطیف ٹائون کے علاقے قذافی ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری 65 سالہ سعید محمد ولد صالح محمد کو قتل کردیا تھا تاہم فوری طور پرواقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر65 سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری سعید محمد کے قتل کی وجہ زمین کا تنازع قراردےدیا، پولیس کے مطابق مقتول نے طویل عرصہ امریکہ میں ملازمت کی اور پاکستان آکر زمینیں خریدیں۔

مقتول کے زمین پرتنازع سے متعلق کچھ مقدمات بھی سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ امریکہ میں مقیم مقتول کے بھائی کی واپسی پر تدفین اورمقدمہ درج کیا جائے گا۔

The post کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mpRIBE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment