لاہور: فیصل خان آفریدی کی ترقی کو شوذب رضا کی جگہ آئی سی سی امپائرنگ پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان کے فیصل خان آفریدی کو انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل کرلیا، انہیں شوذب رضا کی جگہ انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم شوذب رضا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایلیٹ پینل میں بدستور ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض کے ساتھ اب فیصل خان آفریدی بھی پاکستان کی نمائندگی کیا کریں گے۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق 53 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے تنتالیس سالہ فیصل خان آفریدی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور امپائر بہترین فیصلے کرنے پر ترقی ملی ہے، وہ تین ویمنز ون ڈے، تین ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچز،17 فرسٹ کلاس، تیرہ لسٹ اے میچزکے ساتھ 23 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی سپروائز کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
The post فیصل خان آفریدی آئی سی سی امپائرنگ پینل میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZJW3Iy
0 comments:
Post a Comment