Ads

شعیب اختر سے بدتمیزی پر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا

راولپنڈی: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے پر پی ٹی وی اسپورٹس کے اینکر نعمان نیاز کو آف ایوئر کردیا گیا۔

گزشتہ روز لائیو ٹرانسمیشن کے دوران سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے پر سرکاری ٹی وی کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے آج شعیب اختر اور اینکر پرسن نعمان نیاز کو آف ایئر کردیا گیا ہے۔

آج سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی پی ٹی وی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا اور گزشتہ روز کے ٹرانسمیشن کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی جب کہ ڈاکٹر نعمان نیاز سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

پی ٹی وی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ   جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے پر شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی جو سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز سے ہضم نہ ہوئی اور وہ سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے کی موجودگی میں شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے لگے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کا کہہ دیا۔

بعد ازاں سابق اسٹار شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ہی شو سے اٹھ کر چلے گئے اور جاتے ہوئے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

The post شعیب اختر سے بدتمیزی پر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pJPPmP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment