Ads

روس میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

روس میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ہزار 75 اموات ہوئیں جس کے باعث ملک بھر میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہوتی جارہی ہے، مسلسل پانچویں روز بھی اس مہلک مرض سے ریکارڈ اموات ہوئیں جب  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 678 نئے کیسز نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے جس کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتے کے لیے کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا تاہم فوری طور پر دارالحکومت ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ خریداری کے لیے گھر سے صرف ایک شخص کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ روس میں اب تک صرف 36 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوسکی ہے جس کے باعث ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

The post روس میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b1wo06
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment