Ads

کام کرنے والا ہی بورڈ میں رہے گا ورنہ فارغ، رمیز راجہ کا صوبائی کوچز کو پیغام

 لاہور: پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو پیغام میں کہا ہے کہ جو  اچھا کام کرے گا، وہ ہی رہے گا بصورت دیگر گھر جائیں۔

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ کھری کھری سناتے ہوئے پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔ ذرائع کےمطابق ورچوئل اجلاس میں بورڈ سربراہ رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیم سلیکشن  میں کوچز کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جب کہ مستقبل میں انہیں سلیکشن امور میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بھی صاف صاف بتادیا۔

چیئرمین کا موقف تھا کہ کھل کر کام کریں اور کھلاڑیوں سے بہتر پرفارمنس لینے کے لیے اپنی پلاننگ کا ازسر نو جائزہ لیں، پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لہذا سب کو ٹھیک ٹھیک کام کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق کوچز بورڈ چیئرمین کے تحکمانہ اندازگفتگو پر خفا ہیں اور ایک کوچ نے تو سب کو ایک ساتھ مستعفیٰ ہونے کا بھی مشورہ دے دیا تھا جس پر باقی کوچز نے فوری طورپر ایسے جوابی ایکشن کی مخالفت کی ہے۔

The post کام کرنے والا ہی بورڈ میں رہے گا ورنہ فارغ، رمیز راجہ کا صوبائی کوچز کو پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CWUBR8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment