Ads

جرمنی میں عمرشریف کی میت ورثا کے حوالے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

برلن: جرمنی میں عمرشریف کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق معروف لیجنڈ اداکاراوراسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ میت کو نمازجنازہ کے لیے مقامی مسجد منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی اسپتال نے عمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

عمرشریف کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کی میت منگل یا بدھ کوکراچی لائی جائے گی تاہم ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ میت کوچارٹرڈ فلائٹ یا پھرعام پروازکے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمر شریف کی میت منگل کو پاکستان لائے جانے کا امکان

واضح رہے کہ عمرشریف کی میت گلشن اقبال، کے ڈی اے نزد صدیق اکبرمسجد والے گھرسے اٹھائی جائے گی، جب کہ نمازجنازہ عمرشریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔

The post جرمنی میں عمرشریف کی میت ورثا کے حوالے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A7vj14
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment