کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کے بارے میں بتایا اور وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو دعا بھی دی تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔
ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے ، اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔
یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت حسین کے تحریک انصاف سے اختلافات سامنے آگئے
گزشتہ سال بھی عامر لیاقت نے خود کو بے بس ایم این اے قرار دیتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں یہ قدم نہیں اٹھایا۔
2018 میں بھی عامر لیاقت کے پارٹی کی کراچی کی قیادت سے اختلافات سامنے آئے تھے اور انہوں نے اپنی جماعت پر کراچی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگادیا تھا۔
The post عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3l5mC2O
0 comments:
Post a Comment