Ads

پولیس کو شہید کرنے والوں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ واضح کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں، سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں : کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت پنجاب میں ایک بار پھر مذاکرات شروع

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی نے سیاسی تحریکیں چلائی ہیں، یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں بدقسمتی ہے کہ کچھ لوگ ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ سمجھتے ہیں۔

The post پولیس کو شہید کرنے والوں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہوں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pIr4aF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment