ممبئی: معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہا ہونے کے بعد کن پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں بلآخر ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی ہے جس کا تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا جس کے بعد آریان کی جیل سے رہائی کے احکامات دیے جائیں گے۔ تاہم آریان کی قانونی ٹیم کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کل بروز جمعہ آریان کو جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کی ضمانت پر عدالت میں شرائط کی ایک فہرست جمع کرادی ہے اور استدعا کی ہے کہ ان شرائط کا آریان خان کو پابندی کیا جائے۔ تاہم عدالت کی جانب سے اس فہرست پر ریماکس آنا باقی ہیں۔
این سی بی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست میں شرط رکھی گئی ہے کہ آریان خان این سی بی کی خصوصی عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ اندرون ملک سفر کرنے سے قبل آریان خان تفتیشی افسر سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔
فہرست میں یہ شرط بھی موجود ہے کہ آریان خان اپنے خلاف جاری منشیات کیس کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی بھی بیان میڈیا پر نہیں دیں گے اور کیس میں نامزد ملزمان سے کیس نمٹ جانے تک رابطہ نہیں رکھیں گے۔
این سی بی کی شرائط کے مطابق آریان ضمانت پر رہائی کے دوران اپنے حق میں شواہد تلاش کرنے اور کیس میں اپنے خلاف گواہی دینے والوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے، مزید یہ کہ وہ تفتیشی افسر سے کیس سے متعلق تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔
The post رہائی کے بعد آریان کو کن سخت پابندیوں کا سامنا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bhVpEq
0 comments:
Post a Comment