Ads

سعودی عرب نے حزب اللہ کی حمایت پر لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا

ریاض: سعودی حکومت نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

سعودی عرب نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی لبنانی تنظیم القرض الحسن کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ملک میں تنظیم کے تمام اثاثے منجمد کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق القرض الحسن حزب اللہ کے لیے رقم جمع کرنے سمیت دیگر سرگرمیوں میں مدد فراہم کرتی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس امریکا نے اقوام متحدہ کو ایران حامی لبنانی گروپ حزب اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔

The post سعودی عرب نے حزب اللہ کی حمایت پر لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Es4ua7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment