Ads

ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومت صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے جب کہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

The post ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومت صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pM9RNC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment