Ads

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

 کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ رواں سال تقریباً 148940 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے اور امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، انسپکٹر آف انسٹیٹیوشنز سید محمد علی شائق، رزلٹ کمیٹی کے ممبران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ سائنس گروپ میں 156287 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دونوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2263 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 7347 رہی۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 84945 طلباء اور  71342 طالبات شامل ہیں، کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 41476 نے اے ون گریڈ، 24977 نے اے گریڈ، 23754 نے B گریڈ، 23213 نے C گریڈ، 22444 نے D گریڈ اور 10204 نے E گریڈ حاصل کیا جبکہ اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 609 رہی۔ اس طرح تمام پرچوں میں کامیاب طلباء وطالبات کی تعداد 146677 رہی۔

The post کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jMhWOi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment