ممبئی: بالی وڈ میں اپنی اداکاری اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور اداکار رنبیر کپور کی نیا روپ اختیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ بات تو سبھی جاتے ہیں کہ اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا کم ہی استعمال کرتے ہیں تاہم ان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے نام سے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں اور ان پر وہ اداکار سے متعلق معلومات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔
رنبیر کپور کو کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سینیما گھروں کی بندش کے بعد سے بڑی اسکرین پر نہیں دیکھا گیا اور مداح اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اداکار کو ٹیلی ویژن کمرشلز میں اکثر دیکھا جاتا ہے۔
حال ہی میں رنیبر کپور کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خاتون کا روپ اختیار کرنے کے لیے میک اپ کروا رہے ہیں۔ ویڈیو میں رنبیر کپور کرسی پر بیٹھے ہیں اور کچھ آرٹسٹ انہیں میک اپ کر رہے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ پریتی شل سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور ٹی وی سی کے لیے خاتون کا روپ اختیار کر رہے ہیں۔‘
دوسری جانب مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی یہ ویڈیو دیکھ کر حیران تو ہیں لیکن وہ رنببر کپور کا موازنہ ان کی والدہ اداکارہ نیتو کپور سے کر رہے ہیں۔
The post رنبیر کپور کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vXZO99
0 comments:
Post a Comment