Ads

ٹی ایل پی کی مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

 لاہور: کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مبینہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز سادھوکی کے مقام پر پولیس اور ٹی ایل پی کارکنوں میں جھڑپوں میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 253 زخمی ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جن افراد نے فائرنگ کی یا تھوڑ پھوڑ کی سب افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تنظیم کے 97افرادکی شناخت کر لی، جن کی گرفتاری کےلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ اسپیشل کمانڈوز سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر فائرنگ کرنیوالے افراد کو گرفتار کریں گے، پلان ٹو کے تحت فائرنگ کےلئے سہولت کار بننے والے 30افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا،

ملزمان کی مختلف ویڈیوز، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کی گئی۔ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے فائرنگ کرنیوالے افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

The post ٹی ایل پی کی مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jKIdg9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment