کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 174 روپے سے نیچے آگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 172روپے سے بھی نیچے آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 52 پیسے کی کمی سے 172روپے 26 پیسے پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے گھٹ کر 173روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
The post ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pR0ts5
0 comments:
Post a Comment