Ads

پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے، امریکا کا دعویٰ

 واشنگٹن: امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریق اس رسائی کو کھلا رکھنے پر بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو افغانستان اور جنوبی و وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور افغانستان سے متعلق اہم بریفنگ دی۔

سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین جیک ریڈ نے پاکستان کے طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق پینل کو اپ ڈیٹ کریں جس پر ڈاکٹر کولن ہل نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں ایک چیلنجنگ کردار ہے۔

کولن ہل نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں اور کوئی بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔

اس موقع پر امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان ہمیں اپنی فضائی حدود تک رسائی دیتا رہتا ہے اور دونوں ممالک اس رسائی کو جاری رکھنے کے بارے میں بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکی فوج کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تاہم پاکستان نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

The post پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے، امریکا کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EpunHK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment