Ads

شرجیل میمن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ قیادت کرے گی، منظور وسان

کراچی: صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کا پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پی پی پی رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظوروسان کا کہنا ہے کہ میں نے 5 سال پہلے  پیشگوئی کی تھی کہ بیوروکریٹس، سول، جنرل اور سیاسی لوگوں کے احتساب کا سلسلہ چلے گا، پنڈورا پیپرز عمران حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، ایسا نہ ہوکہ جیسا حشر نواز شریف کا ہوا تھا ویسا ہی عمران خان کے ساتھ  ہو جائے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز لیکس ہونے کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے، لیکن یہ طے ہے کہ عمران خان پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو فارغ نہیں کریں گے، اور اگر کربھی دیا تو یہ صرف 4 سے 5 روز کے لئے ہوگا، اور پنڈورا پیپرز میں شامل اپنے وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا نام پینڈورا پیپرز پر آنے کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کا پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

The post شرجیل میمن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ قیادت کرے گی، منظور وسان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mqlhD4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment