Ads

کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

اترپردیش: بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماؤں نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دریں اثناء پولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا جب کہ لکھنؤ میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی، 8 افراد ہلاک 

گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

کسان رہنماؤں نے گاڑی چلانے والے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ نوجوت سدھو سمیت اپوزیشن رہنما کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہی اترپردیش آرہے تھے۔

The post کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ixduST
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment