Ads

اے این پی كا جام كمال حكومت كی بھرپورحمایت كا فیصلہ، ذرائع

 کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ نے جام كمال حكومت كی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) نے وزیراعلیٰ جام كمال كی حمایت كرتے ہوئے ان كا بھر پور ساتھ دینے كا فیصلہ كیا ہے۔ ذرائع كے مطابق عوامی نیشنل پارٹی كے دور روزہ صوبائی مجلس عاملہ كے اجلاس میں بلوچستان كی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیل سے بحث ومباحثہ ہوا۔

اجلاس میں جام كمال حكومت كے اتحادی ہونے كے ناطے اے این پی كے ساتھ تین سال كے دوران وزیراعلیٰ جام كمال كی جانب سے كئے گئے وعدے پورے كرنے كو خوش آئند قرار دیا گیا۔ جس کی بنیاد پر اتفاق رائے سے موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعلیٰ جام كمال كی مكمل حمایت كا فیصلہ كیا گیا۔

واضح رہے كہ اے این پی كی صوبائی مجلس عاملہ كے اس دوروزہ اجلاس كی صدارت پارٹی كے صوبائی صدر وركن صوبائی اسمبلی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچكزئی كررہے تھے۔

The post اے این پی كا جام كمال حكومت كی بھرپورحمایت كا فیصلہ، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3a6KTiE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment