لاہور: سرائچ گاؤں میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی تاہم نامزد ملزمان تاحال غائب ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے گاؤں سرائج میں 13 سالہ بچی کے ساتھ ہوئی، متاثرہ بچی کے والد نے بچی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرادیا، اور اس میں 2 ملزمان کو بھی نامزد کیا، تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اور بچی کا میڈیکل بھی کروایا گیا، میڈیکل میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، بچی کے مطابق اسے محلہ کے اوباش نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ اس کا ساتھی بھی تھا، پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
The post کاہنہ میں 13سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xwkXI8
0 comments:
Post a Comment