Ads

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 175 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی:  

ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 175 روپے اور اوپن ریٹ 177روپے سے تجاوز کرگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک ایکٹ کے حوالے سے پاکستان کی تمام تجاویز مسترد کیے جانے کی خبر سے بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی، اور  ڈالر کی انٹربینک میں قیمت ایک بار پھر 175 روپے اور اوپن ریٹ 177 روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 74 پیسے کے اضافے سے 175.04 روپے کی سطح پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 177.50 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کی مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے سے قرضہ کی قسط کے اجراء میں تاخیر کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جب کہ عالمی مارکیٹ خام تیل کوئلہ سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان سے نہ صرف مہنگائی مزید بڑھے گی بلکہ درآمدی بل کا حجم بھی بڑھنے سے معیشت کے تمام شعبوں کی کارکردگی متاثر ہونے خدشات ہیں، اور یہی عوامل ڈالر کی طلب میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

The post انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 175 روپے سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nMgPk8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment