Ads

کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کس قسم کی پابندی کا سامنا ہوگا، اصول طے

 ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اصول طے کر لیے گئے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کترینہ کیف نے بالی وڈ کو وقتی طور پر خیرباد کہہ دیا ہے۔ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں، اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔

ذرائع کے مطابق شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی۔

The post کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کس قسم کی پابندی کا سامنا ہوگا، اصول طے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3l4hfRb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment