Ads

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ

 کراچی: ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیے کو مزید تگڑا کردیا۔

سعودی پیکیج کے بعد سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسےپر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 60 پیسے کی کمی سے 172 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے اجراء کا معاہدہ طے پانے اور بعدازاں قرضوں کی قسط جاری ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔

The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BxIJUM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment