Ads

واٹس ایپ پر شوہر سے بدتمیزی خاتون کو مہنگی پڑگئی، ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ

قاہرہ: مصر میں واٹس ایپ پر اپنے شوہر سے گالم گلوچ کرنے والی خاتون پر عدالت نے 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز (3300 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

30 سالہ خاتون پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے شوہر سے واٹس ایپ پر نہ صرف جھگڑا کیا تھا بلکہ شوہر کو مغلظات بھرے میسجز بھی کیے تھے جس پر 45 سالہ شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سماعت کے دوران  شوہر نے عدالت میں گالیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو ایک غلط کام کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ مصر میں 2003 کو ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔

The post واٹس ایپ پر شوہر سے بدتمیزی خاتون کو مہنگی پڑگئی، ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jWp5f4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment