Ads

عراق میں داعش کے بم حملے میں 5 کرد فوجی اہلکار ہلاک

 بغداد: عراق میں گھات لگائے داعش جنگجوؤں نے کرد فوج پر بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عراق کی خود مختار ریاست کردستان میں کرد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کرد فوجیوں کو پیش مرگہ کہا جاتا ہے، پیش مرگہ کے ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ پہلے داعش جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

کرد فوجی اپنے زخمیوں ساتھیوں کی مدد کو پہنچے، داعش جنگجوؤں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑادیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عراقی اور اتحادی افواج نے ملک سے داعش کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب بھی دور دراز علاقوں میں روپوش داعش جنگجو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر گوریلا کارروائیاں کرتے ہیں۔

The post عراق میں داعش کے بم حملے میں 5 کرد فوجی اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lchauU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment