Ads

نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی جولی این جینٹر نے علی الصبح  اکیلے سائیکل چلاتے ہوئے اسپتال پہنچ کر صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی رکن اسمبلی جولی این جینٹر نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے جس کے لیے انھیں خود سائیکل چلاتے ہوئے اسپتال پہنچنا پڑا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ رات دو بجے مجھے تکلیف بڑھی تو ٹرانسپورٹ کا انتظار کیے بغیر خود سائیکل چلاتے ہوئے اسپتال پہنچ گئی۔ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ زچگی کے درد کے دوران سائیکل چلاؤں گی۔

newzeland parliment 1

رکن اسمبلی نے مزید لکھا کہ اسپتال پہنچنے کے ایک گھنٹے بعد میں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا جو اب بڑے مزے سے اپنے باپ کی گود میں سو رہی ہے۔ ہم اپنے گھر نئے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

جولی این جینٹر نے مزید لکھا کہ اسپتال گھر سے 3 منٹ کی دوری پر تھا اور شروع میں تکلیف کم تھی لیکن درد کے باعث سائیکل چلانے میں مشکل کا سامنا تھا اس لیے یہ سفر 10 سے زیادہ منٹوں پر محیط ہوگیا۔

newzeland parliment 2

رکن اسمبلی نے اپنی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں پارکنگ میں پہنچی تو بے حد خوش تھی کہ منزل تک خیر و عافیت کے ساتھ پہنچ گئی ہوں۔

واضح رہے کہ جولی این جینٹر ٹرانسپورٹ کے بے تحاشا استعمال کے باعث آلودگی جیسے مسائل کے خلاف اُٹھاتی رہی ہیں اور لوگوں کو سائیکل کے استعمال کی ہدایت کرتی رہی ہیں۔

The post نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FUZjR2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment