ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اداکارہ ہما قریشی کو تصویر چرانے پر قانونی نوٹس بجھوانے کی دھمکی دے دیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ ہما قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ہالووین کے تہوار کی مبارکباد دی اور کیپشن میں لکھا کہ میری یہ تصویر گزشتہ رات کی ہے تاہم اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی تصویر چرانے پر فوراً متحرک ہوگئیں۔
سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کی پوسٹ پر مداحوں کے سامنے چوری کا پول کھول دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میری اجازت کے بغیر آپ میری تصویر اپنی پروفائل پر کیوں پوسٹ کر رہی ہیں؟ اور اسے اپنی تصویر قرار دے رہی ہیں۔‘
اداکارہ سوناکشی سنہا کمنٹ کے بعد ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم بھی میدان میں آگئے۔ ثاقب سلیم نے اپنی بہن کو مخاطب کرتے ہوئے قہقہہ لگایا اور لکھا کہ ’یہاں بھی دھوکہ بازی‘۔ سوناکشی سنہا نے جواب میں لکھا کہ ’ہما قریشی میری تصویر استعمال کر کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں، وہ میری تصویر استعمال کر رہی ہیں، برائے کرام انہیں سمجھائیں۔
دوسری جانب سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہما قریشی کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’صرف ستائش کے لیے میری تصویر کو اپنی بنا کر پیش کرنا بند کریں، میں آپ کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہوں۔‘

The post تصویر چرانے پر سوناکشی کی ہما قریشی کو قانونی نوٹس کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w7idjT
0 comments:
Post a Comment