Ads

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

 کراچی: آئی ایم ایف پروگرام میں بحالی اور 1 ارب ڈالر قسط کے اجرا کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں بحالی سے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے ساتھ عالمی بینک وایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ممکنہ آمد سے ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے، جس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 171 اور اوپن ریٹ 172 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 78 پیسے گھٹ کر 170 روپے 54 پیسےپر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 171 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل سے بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوتا نظر آرہاہے۔

The post روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jZysuy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment