نئی دہلی: بھارت میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں نہ صرف چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مٹیالہ روڈ پر حال ہی میں قائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اُس وقت حملہ کردیا جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔
مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں کے درمیان تکرار لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی جس میں چرچ کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
عبادت کیلیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے جب کہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طور پر تعمیر کردیا جائے گا۔ جس کے بعد یہ مسئلہ پولیس تک پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شرپسندوں کے ایک گروپ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عبادت کے لیے آنے والوں کو روکا جس پر جھگڑا ہوگیا۔
پولیس نے چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا جب کہ دوسرے گروپ پر چرچ پر حملے اور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
The post بھارت میں مشتعل ہجوم کی چرچ میں تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3d2VQUc
0 comments:
Post a Comment