Ads

انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی لاہورمیں پریکٹس

 لاہور: انٹرنیشنل ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے لاہورکے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اورعقیل خان کیساتھ پریکٹس کی۔

ثانیہ مرزا نے2 گھنٹے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کہ اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ ثانیہ مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹرا سپورٹس چاند پروین اور پی آراو عبدالرؤف سے گفتگو کی۔ ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

The post انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی لاہورمیں پریکٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3d5tiJI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment