واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انھوں نے خود کو 10 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ گھر میں 10 روزہ قرنطینہ اختیار کریں گی اور اس دوران گھر ہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ مجھے کورونا کی معمولی علامات کا سامنا تھا جس پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے جب کہ میں کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرچکی ہوں اور اس لیے علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔
جین ساکی نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ منگل کو خصوصی حفاظتی اقدامات کے ساتھ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملی تھیں تاہم امریکی صدر کے ساتھ یورپ کے دورے میں ان کے ہمراہ نہیں گئی تھی۔
The post وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی ویکسینیشن کے باوجود کورونا میں مبتلا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mwzkbC
0 comments:
Post a Comment