Ads

پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹ سے لاکھوں مداح پریشان

 نیویارک: گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کی انسٹا گرام پروفائل پر معمولی سی تبدیلی سے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے۔ پریانکاکی اس معمولی سے حرکت نے دنیا بھر میں ان کی نک جوناس سے طلاق کی افواہیں پھیل گئیں ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے یکم دسمبر2018 میں شادی کی تھی اور جب سے دونوں لو برڈز کی طرح کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں اپنے پہلے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھی۔  پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی۔ اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی۔ اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو ہمارےلیے خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں‘

لیکن باجی راؤ مستانی کی اداکارہ نے اپنی پروفائل سے نک کا نام ہٹا کر اپنے لاکھوں مداحوں میں صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ تاہم ابھی تک پریانکا کی جانب سے انسٹا گرام پروفائل سے نک کا نام ہٹانے پر کوئی تبصرہ یا پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

The post پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹ سے لاکھوں مداح پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rewvPt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment