ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ فلم کرنے کے لیے رضامند ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے عامر خان کی کامیاب ترین فلم ’پی کے‘ میں مختصر کردار ادا کیا تھا جس میں ہدایت کار کے فرائض راج کماری ہیرانی نے انجام دیے تھے تاہم دونوں نے مستقبل میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں تھے۔
عامر خان اور رنبیر کپور متعدد بار پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ایک ساتھ فلم کریں گے، دونوں کے مداحوں کو بھی بڑی بے صبری سے انتظار تھا کہ دونوں اسٹار نہ جانے پھر کب ساتھ کام کریں گے تاہم ان کا یہ انتظار اب ختم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور رنبیر کپور کو ایک اسکرپٹ پسند آگیا ہے اور دونوں اس بار کام کرنے کے لیے راضی بھی ہوگئے ہیں جب کہ فلم کی پروڈکشن خود عامر خان دیں گے اور توقع کی جارہی ہے 2022 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔
خیا ل رہے کہ عامر خان ہمیشہ سے رنبیر کپور کے کام کے معترف رہے ہیں اور خاص طور پر سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں ان کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے تھے اور پہلی بار یہ دونوں کسی فلم میں مرکزی کردار کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
واضح رہے عامر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ رنبیر کپور شمشیر سمیت متعدد پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔
The post عامر خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lhPzZ4
0 comments:
Post a Comment