لاہور: پب جی گیم پر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکے نے کراچی کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کی اور پھر اسے شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلوالیا، جہاں اسے کئی روز تک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر فرار ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب لڑکی کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، زیاددتی کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ میں حارث، حسن اور وحید کے نام پر درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ حارث نامی نواجوان لڑکی کو شادی کے بہانے کراچی سے لاہور بلوایا ، حارث نے نجی ہوٹل میں تین روز تک لڑکی کو زیاددتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر بھاگ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر حسن اور وحید نامی دو لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا ، حسن اور وحید نے سرور روڈ ایک گھر میں لڑکی کو زیاددتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی نے بھاگ کر جان بچائی ۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں تفتشی ٹیم تشکیل دے دی گئی اور ہوٹل ریکارڈ اور موبائل فون ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
The post پب جی پر دوست نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3E6dZwb
0 comments:
Post a Comment