Ads

سونے کی تلاش میں سعودی شہری جان گنوا بیٹھا

ریاض: سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودی شہری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گڑھے کے اندر سونا تلاش کرنے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سعودی اخبار 24 کے مطابق تبوک ریجن میں ایک ایسا گڑھا پایا جاتا ہے جس کے بارے میں یہ افواہ ہے کہ گڑھے کے اندر ایک خاص مقام پر سونا دفن ہے۔ سونے کو نکالنے کے لیے چند سعودی شہری گڑھے میں داخل ہوگئے۔

شہریوں میں سے ایک شخص سونے کی تلاش میں گڑھے کے کافی اندر داخل ہوگیا اور کھدائی کے دوران ریت کا تودا اس شخص پر گر گیا۔

کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریت تلے دبے شخص کو بڑی مشکل سے نکال لیا گیا لیکن تب تک وہ شخص ہلاک ہوچکا تھا۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال بھیجوادیا جب کہ اس کے پانچ دوستوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی اور بعد میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

The post سونے کی تلاش میں سعودی شہری جان گنوا بیٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w1DFqw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment