Ads

خیبرپختونخواكابینہ وحكومتی ٹیم میں ردوبدل، دو نئے وزرا شامل

 پشاور: خیبرپختونخواكابینہ وحكومتی ٹیم میں ردوبدل کردی گئی ہے، نئی کابینہ میں دو نئے وزرا شامل کر دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان كی منظوری سے پیر كے روز كابینہ میں دو نئے وزیر شامل كیے گئے، معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم كامران بنگش كو ترقی دیتے ہوئے وزیر بنایاگیا ہے جب كہ ہری پور سے ارشد ایوب خان كو كابینہ میں شامل كیاگیا ہے، كامران بنگش پہلے سے موجود دونوں محكموں كا چارج سنبھالے ركھیں گے جب كہ ارشد ایوب اور فیصل امین گنڈاپور كے محكموں كا اعلان جلد كیاجائے گا۔

معاونین خصوصی عارف احمد زئی، محمدظہور اور ریاض خان كو ترقی دیتے ہوئے مشیر مقرر كردیاگیا، تینوں مشیر پہلے سے موجود اپنے محكموں  معدنیات، مذہبی امور و اوقاف اور سی اینڈ ڈبلیو كا چارج سنبھالے ركھیں گے۔ دو نئے وزرا کی شمولیت كے ساتھ ہی كابینہ كا آئینی حجم مكمل ہوگیاہے۔

The post خیبرپختونخواكابینہ وحكومتی ٹیم میں ردوبدل، دو نئے وزرا شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bzP7Qw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment