Ads

سائبر حملے میں نیشنل بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے

 کراچی: ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ نیشنل بینک پر سائبر حملے کے دوران صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے شواہد نہیں ملے، کس ملک سے حملہ ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے پیر کی سہ پہر اپنی ٹیم کے ہمراہ نیشنل بینک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس دوران نیشنل بینک اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے افسران کے مابین میٹنگ ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ریاض کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کے سرور پر ہفتہ واری تعطیلات کے دوران حملہ ہوا، نیشنل بینک کی انٹرنل ٹیم کی جانب سے بروقت اقدامات کی وجہ سے ہیکرز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

یہ پڑھیں : نیشنل بینک پر سائبر حملہ؛ 40 فیصد برانچز بحال نہ ہوسکیں

 

ان کا کہنا تھا کہ بینک کی تمام سروسز کام کررہی ہیں، ڈیٹاچوری ہونے سے متعلق اطلاعات غلط ہیں، کس ملک سے حملہ ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کی فرانزک ایکسپرٹس بینک کا ساتھ دے گی، کسی کسٹمر کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، لوگ آج بھی اے ٹی ایم کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : قومی بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل

عمران ریاض کے مطابق مالیاتی فراڈ اس وقت بہت بڑھ گیا ہے، عوام سے زیادہ تر کالز پر ہیکرز معلومات مانگتے ہیں، عوام کسی قسم کی انفارمیشن کا تبادلہ نہ کریں۔

The post سائبر حملے میں نیشنل بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y3yklS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment